خضدار، ہرنائی ، پشین مختلف واقعات میں پانچ افراد ھلاک ہوگئے

خضدارسب تحصیل سارونہ موضوع کوڑیانک میں آسمانی بجلی گرنے سے عمران دینار زئی ، اور محمد اسماعیل دینار زئی مینگل ھلاک اورگیارہ بکریاں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سارونہ کے علاقہ کوڑیانک میں آسمانی بجلی گرنے سے عمران اور اسماعیل نامی دو شخص ھلاک ہوگئے وہ اپنے بکریوں کی ریوڑ واپس لیکر گھرآرہے تھے کہ آسمانی بجلی گر نے سے دونوں موقع پر جانبحق ہوگئے اورآسمانی بجلی کی زدمیں آکر گیارہ بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں .

ضلع پشین کے علاقے منزرئی عشیزئی ڈیم میں 2بچیاں ڈوب گئیں ایک کی نعش کو نکال لیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منزرئی عشیزئی ڈیم میں دو بچیاں ڈوب گئیں ۔

علاقہ مکینوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور 2سالہ بچی کی نعش نکال لی گئی ہے جبکہ 14سالہ بچی کی تلاش جاری ہے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ، انتظامیہ فوری طور پر ریسکیو حکام کو بھیجے ۔

ہرنائی کوئلہ کان میں حادثہ، کانکن ھلاک ۔ ہرنائی کے علاقے سب تحصیل کھوسٹ ٹھیکہ دار فاضل تارن کے کول مائن میں گیس بھر جانے سے حادثہ۔ ایک کانکن دورا خان ولد عبدالباری سکنہ افغانستان ھلاک۔

نعش کو مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کول مائن سے نکال کر (BHU) بیسک ہیلتھ یونٹ کھوسٹ منتقل کردیا۔ جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

راہشون سردار عطاءاللہ مینگل کے برسی کے مناسبت سے تین ستمبر کو پولی ٹیکنیک کالج شال میں جلسہ ہوگا، ورکنگ باڈی اجلاس میں فیصلہ۔

پیر اگست 19 , 2024
بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا ورکنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر کبیر بلوچ کے منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خاص مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ جب کہ اعزازی مہمان مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شکور بلوچ تھے۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے اراکین بیبرگ واحد بلوچ، ایوب بلوچ، زونل آرگنائزنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ