سی پیک روٹ پر حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔بی ایل ایف

کیچ : بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پندرہ اور سولہ اگست کی رات بارہ بجے شاپک میں بارگ پہاڑی پر قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ کے تین مورچوں کو بیک وقت نشانہ بنایا۔پندرہ منٹ جاری رہنے والے حملے میں جدید و بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

انھوں نے کہا ہےکہ بلوچ قوم کے سرمچار اپنے مادر وطن کے لئے جان کا نذرانہ دیکر دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دو چار کررہے ہیں۔ بلوچ سرمچاروں کی طاقت بلوچ عوام ہے جن کی مدد سے تنظیم ایک مکمل طاقت بن چکی ہے جو ہر میدان میں دشمن پر کاری ضرب لگا کر بھسم کررہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں دنیا کے نقشے پر بلوچستان ایک آزاد ملک کی صورت میں نمودار ہوگا۔

انھوں نے کہا ہےکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ریاستی فورسز کے مکمل انخلاء تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات 2016 کی فوجی کشی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد  اغوا ہوئے ، وہ اب بھی بلوچ جدوجہد پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔  ڈاکٹر ماہ رنگ

ہفتہ اگست 17 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے  ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے نام تصاویر سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیاہے کہ یہ گمشدگیاں جبر کی بدترین شکل ہے اور یہ بلوچ نسل کشی کو مزید ہوا دیتی ہیں ۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ