معروف يوٹيوبر عون علی کھوسہ لاہور سے اغوا

لاہور معروف یوٹیوبر اور کامیڈین عون على كهوسہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

عون کھوسہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بجلی کے بھاری بلوں کے حوالے سے بل بل پاکستان گانا ریلیز کیا تھا جو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ۔

یوٹیوبر اپنی طنزیہ ویڈیوز اور موجودہ حکومت پر تنقید کے حوالے سےسوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں۔

یوٹیوبر کے بھائی علی شیر کھوسہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اطلاع دی کہ آدھی رات کو نامعلوم مسلح افراد نے لاہور میں واقع فلیٹ سے ان کے بھائی عون کو اغوا کیا ہے۔

انہوں نے صارفین سے اپنے بھائی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں کیونکہ یہ ان کے خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال مقامی کلوگار کو پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا

جمعرات اگست 15 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق ریاض احمد بلوچ کو 14 اگست کی شام 7بجے فورسز نے لاپتہ کیا جو جناح ٹاؤن کلی شابو کا رہائشی ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ ریاض احمد ایک گلوکار ہیں جن کو گانے گانے کی پاداش میں جبری گمشدہ کر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ