شال ،تربت،اور تمپ پاکستانی فورسز چوکیوں پر بم اور راکٹ حملے

کیچ کے مرکزی شہر تربت اور تمپ میں پاکستانی فورسز چوکیوں کو مسلح افراد نے راکٹ لانچرز جبکہ شال میں چوکی پر دستی بم پھینکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم فورسز کی چوکی اور فوجی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے کے بعد فورسز اہلکار عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔

اس طرح کیچ کے علاقہ تمپ کلاھو میں مسلح افراد نے 14 اگست کی رات پاکستانی فورسز چوکی کو نشانہ بنایا ۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ آختر آباد کے مقام پر قائم ایف سی چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے 14 اگست کی رات دستی بم حملہ میں نشانہ بنایا ۔ جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت اور بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ 2 افراد ھلاک

جمعرات اگست 15 , 2024
کیچ کے مرکزی شہر تربت سنگانی سر ریاض ٹائیگر محلے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نصیر احمد ولد پیر محمد ساکن ککن نامی شخص ہلاک ہوگیا۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اسے کس نے کیوں قتل کردیا ۔ علاوہ ازیں کیچ بلیدہ کوچگ صاحب خان بازار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ