بلوچستان ضلع گوادر کے ساحلی تحصیل پسنی میں جاری نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی جاری تقریب دوران زوردار دھماکہ ہوا تاہم ، کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق پسنی کے علاقہ ببرشور کے اسکول کے قریب زوردار
دھماکہ ہوا ، تاہم دھماکے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، دھماکہ آج صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ہؤا تھا ۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ۔
اطلاعات کے مطابق فورسز کیمپ پر راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔
حملے میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
حملہ آوروں نے کیمپ کے قریب نصب سرویلنس کیمروں کو بھی نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔