بلوچستان کے دارالحکومت شال سے پاکستانی فورسز نے دو افراد اوتھل سے ایک اور گوادر سے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کی ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اکستانی فورسز نے شال کے علاقہ میاں غنڈی سے دو بھائیوں خدائے رام مری اور خدائے دوست مری ولد بار خان مری سکنہ لیس ڈغاری کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بھائیوں میں سے خدائے دوست کو اپریل میں اور خدا رحم کو مئی میں جبری لاپتہ کیا گیا ہے، دو نوں بھائی کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے۔
ادھر لسبیلہ اوتھل سے فورسز نے امان اللہ ولد عید محمد نامی نوجوان کو رواں مہینے 12 تاریخ کو اوتھل بازار سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
جبکہ تازہ اطلاع کے مطابق گوادر کے شہر جیونی کے علاقہ پانوان سے پاکستانی فورسز نے اکرام ولد داد محمد نامی نوجوان جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے کو آج صبح غیر قانونی حراست میں لینے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔
آپ جانتے ہیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے کئی واقعات دور دراز علاقوں میں مواصلات نہ ہونے اور لواحقین کو فورسز کے جانب سے ڈرانے دھمکانے کے باعث بروقت رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔