شال ، آواران ، نواب بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستانی جشن آزادی کے تقریب پر حملہ ، فوج کی فائرنگ سے اسکول استاد ھلاک

شال میں پاکستانی جشن آزادی کی مرکزی تقریب پر بم راکٹوں سے حملہ ۔


ضلع آواران میں پاکستانی فوج نے آبادی پر فائرنگ کرکے اسکول استاد کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق نواب بگٹی اسٹڈیم میں جاری تقریب کے دوران بم راکٹوں سے حملہ کیا گیا ، جہاں چار زوردار دھماکے ہوئے ، تاہم نقصان بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔

علاوہ ازیں آواران کے علاقے مالار کے مقام پر مسلح افراد کی فوجی کیمپ پر حملہ دوران فورسز نے سول آبادی پر فائرنگ کی جس میں اسکول استاد عبدالخالق ولد دوست محمد شہید ہوگئے ۔

بلوچ نیشنل موومنت بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارہ پانک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور ان کا فوری احتساب ہونا چاہیے۔ ہم پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔

خیال رہے کہ دو دنوں کے دوران اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل گذشتہ دنوں پاکستانی فوج نے کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں فائرنگ کرکے پانچ سالہ بچی ستارہ بنت بشیر احمد کو قتل کیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر  تقریبات پر بم حملے ،پنجگور فورسز کیمپ پر حملہ، خضدار میں ڈیٹھ اسکوائڈ کارندے کے گھر پر دستی بم پھینکا گیا

بدھ اگست 14 , 2024
پنجگور میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ، خضدار میں حکومتی حمایت یافتہ شخص کے رہائش گاہ پر بم حملہ کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق  ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو  پروم کلگ کور کے مقام پر گذشتہ رات نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ