بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نے "ایکس” سابقہ ٹویٹر پہ جاری کردہ بیان میں ڈسٹرکٹ کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے المناک اور غیر قانونی ریاستی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

پانک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ”ہمیں ان رپورٹس پر گہری تشویش ہے کہ ذاکر بلوچ کو بلوچ مظاہرین کے خلاف طاقت استعمال کرنے کے پاکستانی فوج کے احکامات کی تعمیل کرنے سے انکار کرنے پر نشانہ بنایا گیا یے ۔
انھوں نے کہاہے کہ انسانی حقوق کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور پرامن مظاہرین کے تحفظ کے لیے اس کی ثابت قدمی کو تسلیم کرنا چاہیے اور اس کی عزت کی جانی چاہیے، تشدد کے ایسے گھناؤنے فعل کی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔ یہ قتل بلوچستان میں انسانی حقوق کے لیے اٹھنے والوں کے خلاف دھمکیوں اور تشدد کے ایک پریشان کن خطرے کی نشانی کرتا ہے۔ اپنے شہریوں کے حقوق کا احترام کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنانا قانون کی حکمرانی اور انصاف کے اصولوں پر براہ راست حملہ ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس قتل کی فوری، غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کرائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا ۔