بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گیارہ اگست یوم آزادی بلوچستان کے دن مستونگ، کولواہ اور ہیرونک میں تین حملے کیے جس میں حواس باختہ دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

سرمچاروں نے گیارہ اگست کی صبح مستونگ میں پاکستانی فوج کے میجر کے گھر پر دستی بم پھینکا جو گھر کے مرکزی دروازے کے سامنے گر کر پھٹ گیا جس سے گھر کو نقصان پہنچا۔
انھوں نے کہاہے کہ گذشتہ رات سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں فوجی چوکی پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں گذشتہ رات کولواہ میں کڈے ہوٹل کے قریب قائم فوجی چوکی پر سرمچاروں نے دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کیا ہے۔
چودہ اگست ایک سیاہ دن ہے اور اس دن مقبوضہ بلوچستان میں قابض کی آزادی کے نام نہاد دن بلوچ سرزمین پر قابض کی تمام تقریبات ہمارے نشانے پر ہونگے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک حملے جاری رکھیں گی۔