کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے فورسز کیمپ ، چوکی اور سرویلنس کیمروں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق رات نو بجے کے قریب تربت میں تعلیمی چوک پر قائم فورسز چوکی کو مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کا نشانہ بنایا۔
ایک اور حملے میں ائیرپورٹ روڈ پر لگے دو سرویلنس کیمروں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔
اس طرح تیسرے حملے میں مکران اسکاؤٹ کو نشانہ بنایا گیا ، زرائع کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے آپسر میں مکران اسکاؤٹ کے کیمپ پر مسلح افراد نے اے ون گولوں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ۔