بلوچ راجی مچی کا قافلہ بیسمہ پہنچنے بعد گریشہ ،سوراب اور 12 کو نوشکی میں شہدا کی یاد میں دیوان کا انعقاد کرے گا ۔ بی وائی سی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان کے جاری بیان کے مطابق بلوچ راجی مچی کا کاروان بیسیمہ پہنچ چکا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد نے راجی کاروان کا استقبال کیا۔
بلوچ راجی مچی کا کاروان بیسیمہ میں مختصر قیام کے بعد گریشہ جائے گا۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ راجی مچی کا کاروان آج شام گریشہ میں بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں دیوان منعقد کرکے سوراب کے لیے روانہ ہوگا۔

سوراب میں بھی بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں دیوان کا انعقاد کیاجائے گا ۔

اس طرح نوشکی میں بلوچ راجی مچی کا دیوان 12 اگست کو منعقد ہوگا۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ راجی مچی کا کاروان 11 اگست کی رات کو نوشکی پہنچے گا، اور راجی کاروان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

12 اگست کی صبح 9 بجے بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں
شہید میر اصغر خان فٹبال اسٹیڈیم میں دیوان منعقد کیاجائے گا ۔

‏‪

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار بلوچ راجی مچی کا مرکزی قافلہ گریشہ پہنچ گیا ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے استقبال کیا

اتوار اگست 11 , 2024
خضدار بلوچ راجی مچی کا مرکزی قافلہ گریشہ پہنچ گیا لوگوں نے بڑی تعداد میں استقبال کیا ،بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے قافلے کے استقبال کیلئے گریشہ جیسے پسماندہ علاقے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت نے حکومت سمیت ریاستی اداروں کو حیران کردیا ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ