پنجگور ریاستی ظلم وجبر کے باوجود بلوچ نے ثابت کیا کہ وہ ایک باشعور اور منظم قوم ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا تاریخی جلسہ، ہزاروں افراد کی شرکت، ماہ رنگ سمیت رہنماﺅں کا بھرپور استقبال ، ڈاکٹر ماہ رنگ جب تربت سے پنجگور پہنچیں تو سی پیک روڈ پر واقع دبئی ہوٹل پر ڈاکٹر ماہ رنگ اور ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، دبئی ہوٹل پر لوگ صبح دس بجے سے ڈاکٹر ماہ رنگ کے استقبال کے لیے انتظار کررہے تھے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت جلسہ عام سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ شاجی صبغت اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ظلم وجبر کے باوجود بلوچ نے ثابت کیا کہ وہ ایک باشعور اور منظم قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور میں راجی مچی میں شامل لوگ آج یہ عہد کرلیں کہ وہ اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے جلسہ کے شرکا سے مخاطب ہوکر کہا کہ بلوچ قوم ریاستی آلہ کاروں سے سوشل بائیکاٹ کریں جو لوگ معمولی فائدے کے لیے قوم کا نقصان کرتے ہیں وہ ہم سے نہیں ہوسکتے، بلوچ کی اپنی ایک تاریخ ہے، بلوچ نے کھبی بھی اپنوں سے دغا نہیں کیا بلکہ ہمیشہ روایتوں کا پاس رکھا مگر بدقسمتی آجکل بلوچ ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں، وقت وحالات بلوچ قوم سے تقاضا کررہے ہیں کہ وہ باہم ایک ہوجائیں اور اپنے بدخواہوں کی پہچان کریں، ریاست مختلف طریقوں سے ہم میں تفرقہ ڈالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد پرامن ہے جسکا مقصد بلوچ نسل کشی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سرزمین کی حفاظت کے لیے ہمیں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنے بچوں کو تعلیم دلانا ہوگی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ سرزمین کے تحفظ کے لیے بلوچ راجی مچی جہدوجہد کررہی ہے، بلوچ قوم کے پیر وجوان مرد وزن کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلوچ کوڈ کا پاس رکھیں اور سرزمین کے خاطر اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولواہ: پاکستانی فورسز کیمپوں پر مسلح افراد کا حملہ

ہفتہ اگست 10 , 2024
آواران کے علاقے گیشکور اور کولواہ ڈنڈار میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپوں پر مسلح افراد کا حملہ فورسز کو جانی مالی نقصانات کا خدشہ ،تفصیلات کے مطابق کولواہ کے علاقے گیشکور اور ڈنڈار کے مرکزی فوجی کیمپوں کو مسلح افراد نے آج شام ساتھ بجے کے قریب راکٹ لانچرز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ