جیئند اور شیر باز کے لواحقین کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ راجی مچی کی تیاریوں کے دوران شال سے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، بعد میں متعدد لوگوں کو جبری غائب کیا گیا، جن میں جیئند بلوچ اور شیرباز بلوچ بھی شامل ہیں۔

ان کے لواحقین کو کسی بھی قسم کی معلومات نہیں دی جارہی ہیں۔ شال کے تمام تھانوں اور جیلوں سے معلومات کرنے پر انتظامیہ اور پولیس لواحقین کو ان کے پیاروں کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہیں کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ اس سلسلے میں جیئند اور شیرباز کے اہل خانہ نے 12 اگست کو کوئٹہ میں ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اس ریلی کی مکمل حمایت کرتی ہے اور بلوچ عوام سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کرکے جبری گمشدگی کے شکار لواحقین کی آواز بنیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت بلوچستان گوادر میں جاری بلوچ راجی مچی کے دھرنے سے خوف کا شکار ، مسافر بس ڈی سی کے اجازت بغیر نہیں جاسکتے ۔

جمعرات اگست 8 , 2024
حکومت بلوچستان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری بلوچ راجی مچی کے دھرنے سے خوف کا شکار ،گوادر جانے والی مسافر بسوں کے لیئے ڈپٹی کمشنر گوادر سے این اوسی لینے کا حکم ،بغیر این اوسی کے کوئی بھی مسافر بس گوادر جا نہیں سکتا ۔ بلوچستان حکومت نے 20 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ