بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد ڈھاکہ چھوڑ کر ’محفوظ مقام پر منتقل ، 90 افراد ھلاک

بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 90 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ ڈھاکہ چھوڑ کر ایک محفوظ مقام پر منتقل ہوچکی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم ڈھاکہ چھوڑ کر ایک محفوظ مقام پر منتقل ہوچکی ہیں۔ جبکہ ذرائع نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ شیخ حسینہ اور ان کی بہن کو ’محفوظ مقام‘ پر لے جایا گیا ہے۔

شیخ حسینہ اس وقت کہاں ہیں، اس حوالے سے صورتحال غیر واضح ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم وقار الزمان کا خطاب کچھ دیر میں متوقع ہے۔ ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

ملک میں طلبہ کی سول نافرمانی تحریک جاری ہے۔ شیخ حسینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی طرف لانگ مارچ متوقع ہے جس دوران انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 13 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ پورے ملک میں پُرتشدد واقعات روکنے کے لیے کرفیو نافذ ہے۔

جولائی میں شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج بنیادی طور پر سرکاری نوکریوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف تھا مگر یہ جلد حکومت مخالف تحریک میں بدل گیا۔

اب تک بنگلہ دیش کے پُرتشدد واقعات میں کم از کم 280 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5535 دن مکمل

پیر اگست 5 , 2024
شال جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5535 دن ہو گے ۔ اظہار یکجتی کرنے والوں میں قلات سے سیاسی سماجی کارکن نور احمد بلوچ ظہر احمد بلوچ اور دیگر نے اظہار یکجتی کی وی بی ایم پی کے وائس چیر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ