آل پارٹیز کی دھرنا گاہ دوبارہ آمد، حکومت معاہدے پر عمل نہیں کررہی ہے، کارکنوں کو رہا کیا جائے، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

گوادر  بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام جاری دھرنا چھٹے روز میں داخل۔ دھرنے میں ہزاروں افراد موجود، دوبارہ ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا۔ آل پارٹیز کے وفد کی دوبارہ دھرناگاہ آمد، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر بی وائی سی رہنماوں نے ثالثی کیلئے دوبارہ ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائز ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ  سرکاری وفد کو  کہا کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جارہا، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔ گوادر کے علاوہ بلوچستان بھر میں کارکن رہا نہیں کئے جارہے ہیں ۔  نوشکی ایک کارکن نوجوان کو شہید ایک زخمی ہے  ، 250 سے زائد افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کراچی میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ قومی دھرنا میں شریک تمام کارکن حوصلہ رکھیں۔پرامن رہیں،پرامن اور جمہوری جدوجہد ہمارا آئینی حق ہے۔ریاست نے ایک پرامن قومی اجتماع پر حملہ کرکے قومی اجتماع کو بلوچستان بھر سمیت دنیا بھر میں کامیاب کرایا ہے ۔

انھوں وفد کو دوٹوک الفاظ میں کہاکہ بلوچستان  بھر میں کارکنوں کو رہا نہیں کیا گیا تو دھرنا جاری رہے گا اور ہم اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

آل پارٹیز کے وفد میں نیشنل پارٹی کے غفور ہوت، زبیر ہوت، عبدالقادر بلوچ، حق دو تحریک کے چیئرمین حسین واڈیلہ، جنرل سیکرٹری حفیظ کیازئی، بی این پی کے ضلعی صدر ماجد سہرابی، جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالحمید انقلابی، بی این پی کے کہدہ علی بلوچ، بی این پی عوامی کے سیکرٹری جنرل سعید فیض شامل ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان واقعات حادثات  ،بارشوں و سیلاب سے زندگی متاثر 7 افراد ھلاک مال مویشیوں کا ریوڑ بہہ گیا

جمعہ اگست 2 , 2024
دالبندین  تفتان سے شال آنے والی  زائرین کی بس میں آگ بھڑک اٹھی تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق  جمعہ کو تفتان سے شال آنے  والی زائرین کی بس کو  شال تفتان جوجکی کے مقام پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تاہم خوش […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ