نوشکی بی وائی سی کی ریلی پر فورسز کی فائرنگ ایک کارکن ھلاک دو شدید زخمی ۔ ریاست کا رویہ یہی رہا تو احتجاج کا سلسلہ وسیع کیا جائے گا ۔ ترجمان بی وائی سی

نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ، ایک مظاہرین ھلاک دو شدید زخمی ہوگئے ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نوشکی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نوشکی میں بلوچ راجی مُچی پر ریاستی کریک ڈاؤن پرامن مظاہرین پر جبر کے خلاف ریلی میں پاکستانی سیکورٹی فورسسز کے اندھادھند فائرنگ میں متعد افراد زخمی حمدان بلوچ نامی کارکن شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ ریاست بلوچ قوم کو کچلنے اور خاموش کرنے کے ہر ممکن و ناممکن حربے کو استعمال کر رہا ہے مگر بلوچ کسی صورت اپنے اوپر ریاستی ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے ۔

انھوں نے کہاہے کہ ایک طرف حکومت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے دوسری انھیں فائرنگ کرکے شہید اور زخمی کرنے کے علاوہ کراچی، دالبندین اور شال سے متعدد لوگ گرفتار اور لاپتہ کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہم حکومت کو ایک مرتبہ پھر یہ واضع کرنا چاہتے ہیں کہ اگر مظاہرین کو ہراساں کیا گیا یا گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو پورے بلوچستان میں احتجاجی دھرنوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
‏‪

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہمارے قومی شہیدوں کا معاوضہ یہ مزاحمتی جدوجہد اور ہماری قومی منزل ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

جمعہ اگست 2 , 2024
گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ ہم آج یہاں ایک اہم نکتہ سب کے سامنے واضح کرتے ہیں کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ بلوچ راجی مچی میں شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کے خون کا معاوضہ لیا جائے ، ہم انہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ