گوادرمیں کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کیخلاف شال اور  اسلام آباد میں احتجاجی ریلیاں

شال ، اسلام آباد  : گوادر سمیت بلوچستان بھر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں  بلوچ راجی مچی کے شرکا پر ریاستی جبر کے خلاف  شال میں جاری دھرنا گاہ سے ریلی نکالی گئی  جس میں ہزاروں  خواتین وحضرات نے شرکت کی ۔

مظاہرین نے کہاکہ بلوچ راجی مچی کے خلاف ہر طرح کی ریاستی جبر کے باوجود بلوچ قوم نے اپنی آواز دنیا تک پہنچائی اور ریاست کو پیغام دیا کہ بلوچ کسی صورت اپنے اوپر ظلم و جبر پر خاموش نہیں بیٹھےگا۔

انھوں نے کہاکہ ہم ایک بار پھر بلوچستان کے عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان بھر میں ہونے والے احتجاجوں میں بھرپور شرکت کر کے ریاست کو پیغام دیں کہ بلوچ نسل کشی  کسی بھی صورت میں  برداشت نہیں کی جائے گی۔

ادھر اسلام آباد میں بھی  بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر گوادرمیں کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کیخلاف  احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں  بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان ،طلبہ سیاسی اور سماجی رہنماؤں، خواتین و بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مظاہرین نے بی وائی سی کے رہنماؤں سمیت تمام گرفتار افراد کی رہائی، گوادر جانے والے راستہ پر کھڑی رکاوٹوں کو ہٹانے، گوادر سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اور فورسز کی پر امن قافلوں اور دھرنوں پر فائرنگ اور لاٹھی چارج گرفتاریوں کی مذمت کی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذمہ داران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات نہیں کیے تو دھرنے میں جاکر بیٹھ جاؤں ،مولانا  ہدایت الرحمان کی پریس کانفرنس

بدھ جولائی 31 , 2024
شال  حق دو تحریک کے بانی رہنماء  رکن بلو چستان اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہاکہ گوادر میں سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مریضوں کے لئے ایر ایمبولینس کا انتظام کرنا پڑا ،موبائل نیٹ ورک بند ہے، خوارک اور پانی کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ