برطانیہ بی وائی سی کے اجتماع پر گوادر میں کریک ڈاؤن کیخلاف پارلیمنٹ میں قرارداد پیش

لندن :برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ جان میکڈانل نے پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک پرامن اجتماع( بلوچ راجی مچی ) پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے تشدد کیا ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، وسائل کی لوٹ مار کے خلاف آواز بلند کرنے والی تنظیم ہے۔

قرارداد میں مزید درج کیا گیا کہ اس اجتماع کا مقصد بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لیے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرنا تھا اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور مظاہرین کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے روکا، ہراساں کیا، گرفتار کیا اور طاقت کے زریعے ان کو منتشر کیا اورخبر تک رسائی روکنے کیلئے پاکستانی حکام نے انٹرنیٹ معطل کر دیا۔

انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کو بحال ، گرفتار، زخمی،لاپتہ اور ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کریں ۔ فورسز کی جانب سے شرکا پر تشدد پر تشویس کا اظہار اور مذمت کی یے، اورآئندہ پرامن مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے ۔ بلوچستان میں موجود انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی بلوچ راجی مچی کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے نوجوان جبری لاپتہ

منگل جولائی 30 , 2024
ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی سے پاکستانی فورسز نے گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے منعقدہ راجی مچی کے دھرنے کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والا زاہد ولد بچل بگٹی نامی نوجوان کو لاپتہ کردیا۔ بتایا جارہاہےکہ مزکورہ نوجوان سوشل میڈیا میں انسانی حقوق کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ