گوادر بی وائی سی کیخلاف پکڑ دھکڑ کا دائرہ کار پھیلاکر فورسز ان گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں جہاں بوڑھے خواتین بچے ٹہرے ہیں ۔ بی وائی سی

گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ گوادر میں 28 جولائی سے کے شرکاء کے خلاف ظالمانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان نے تازہ صورت حال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ گوادر میں پرامن مظاہرین پر فورسز کے حملے میں دس سے زائد شرکاء شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ فورسز اب اندھا دھند رہائشی علاقوں میں گھس رہی ہیں جہاں شرکاء ٹھہرے ہوئے تھے، جس سے گھروں کو کافی نقصان پہنچایا جارہاہے ۔

بی وائی سی ترجمان نے کہاہے کہ اب وہ پرامن شرکا کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کے لیے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں، جن میں بوڑھے مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ہزاروں شرکاء کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ہم عدلیہ اور عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ مزید خونریزی اور جانی نقصان کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران بی وائی سی کے دھرنے اور قافلوں پر قابض پاکستانی فورسز بربریت کیخلاف احتجاج ہڑتال جاری

منگل جولائی 30 , 2024
بلوچستان گوادر بلوچ راجی مچی سمیت دوسرے علاقوں میں بی وائی سی کے قافلوں اور دھرنوں پر قابض فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے ظلم بربریت کے خلاف خاران چیف چوک پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا جاری ہے۔ جبکہ آج تیسرے دن بھی خاران میں مکمل شٹرڈون ہڑتال ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ