ماحولیاتی سرگرم رکن و انسانی حقوق کے کارکن گریٹا تھنبر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ “ایکس” پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بلوچ راجی مچے کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن تشویشناک ہے-
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور ادارے سڑکیں بلاک کررہی ہیں اور منتظمین کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور بلوچ کارکنان کو لاپتہ کیا جارہا ہے-
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرامن جلسے کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال بند ہونا چاہئے اور اس ظلم کے خلاف بلوچوں کی مزاحمت انکا بنیادی حق ہے ریاستی ادارے اور حکومت فوری طور پر انکے حراست میں لئے گئے ساتھیوں کو بازیاب کرے اور انھیں پرامن طریقہ سے جلسہ کرنے کی اجازت دیں-
نوجوان خاتون انسانی حقوق کے کارکن نے دیگر سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مسئلے پر آواز اُٹھائیں اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آواز بنیں-