بلوچ راجی مچی کو ناکام بنانے کیلے ریاستی حربے جاری ، لسبیلہ شاہراہ بلاک، گوادر میں موبائل نیٹ ورک بند

حب نامعلوم چار پانچ افراد نے پچھلے تین گھنٹے سے شال کراچی ،گوادر شاہراہ بھوانی کے مقام پر بلاوجہ بلاک کردیا ۔

پریشان حال مسافروں کا کہنا ہے کہ ‏مرکزی شاہراہ کراچی تا شال اور مکران کو بھوانی کے مقام پر چار سے پانچ افراد نے پچھلے تین گھنٹوں سے بلا وجہ بلاک کر رکھا ہے ۔ مگر انتظامیہ کا دور تک کوئی نام نشان نہیں ہے ۔ مسافر گاڑیوں کے اندر پریشان حال بیٹھے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ شدید گرمی میں پریشان ہیں کہ وہ کریں تو کیا کریں ۔

مسافروں سمیت شہریوں نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ یہ نامعلوم افراد کی چال ہے جنھوں نے چار پانچ نامعلوم جو کہ سب کو معلوم ہے بھیج کر شاہراہ اس لیے بند کر رکھا ہے کہ گوادر میں "بلوچ راجی مچی” میں جانے والے قافلے پھنس جائیں ، اگر ایسا نہیں ہوتا تو روڈ بند کرنے والے ایک ہاتھ کے انگلیوں کے برابر مظاہرین کو معلوم ہوتا کہ انھوں نے کیوں روڈ بند کرکے مسافروں کو ازاب میں ڈالا ہے ۔

دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مواصلاتی نظام غیر اعلانیہ معطل کرکے ،تمام موبائل فون نیٹ ورکس بند کردیئے گئے ہیں۔

گوادر میں موبائل فون نیٹ ورکس بند ،مواصلاتی ذرائع معطل ہونے اور موبائل فون نیٹ ورک کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

یاد رہے کہ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے رواں سال 28 جولائی کو بلوچ راجی مچی کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جسکو روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ راجی مُچی پدی زِر گوادر میں منعقد ہوگا ، 28 جولائی کو مکران بھر میں دکانیں بند رہیں گے ، بی وائی سی نے اعلامیہ جاری کردی

جمعہ جولائی 26 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بلوچ راجی مچی 28 جولائی بروز اتوار شام 3 بجے پدی زِر گوادر میں منعقد ہوگی۔ انھوں نے کہاہے کہ ریاست پاکستان بلوچ راجی مچی کو ناکام بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اور طاقت کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ