ڈیرہ غازی خان انتظامیہ ہمیں بلوچ راجی مچی میں شرکت کرنے سے روکنے کیلے ہراساں کر رہے ہیں۔ سادیہ بلوچ

ڈیرہ غازی خان : بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سرگرم کارکن اور طالب علم سادیہ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ راج مچی میں شرکت کیلئے جب تونسہ سےگوادر کی طرف روانہ ہوئی تو پنجاب گورنمنٹ، ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ اور ریاستی ادارے مسلسل چار دن سے میرے خاندان والوں کو مختلف طریقوں سے دہشت گردی کا ٹیگ لگا کر ہراساں کر رہے ہیں۔


پولیس کی حراسگی سے تنگ آ کر میری خاندان کو مجبوراً ذاتی گھر خالی کرکے کسی اور گھر میں پناہ لینا پڑا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینا اور بلوچستان کی سر زمین میں داخلہ کون سے ممنوعہ قانون کے زمرے میں آتے ہیں ہمیں بتایا جائے ۔

انھوں نے بیان میں کہاہے کہ ہم ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ اور ریاست کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی بھی پرامن سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کا آئینی و جمہوری حق ہر ایک شہری کو آئینی حق حاصل ہے۔

اگر بلوچ راجی مچی میں شرکت کی پاداش میں آپ تمام تر اخلاقیات و آئین پامال کر کے ہمارے گھروں پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو نشانہ بنا کر ہمیں پیچھے ہٹنے پہ مجبور کرنا چاہتے ہیں تو یہ ممکن نہیں کیونکہ ہم پرامن سیاسی لوگ ہیں۔

انھوں نے بیان میں انسانی حقوق کے اداروں اور سیاسی سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی بلوچ سیاسی ورکرز کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن اور زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ریاست راجی مچی کے خلاف پروپیگنڈا اور طاقت کا استعمال کررہی ہے - ایمان مزاری ایڈوکیٹ

جمعہ جولائی 26 , 2024
ریاست نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا بلوچ کارکنان کی آواز کو دبانے کے لئے پروپگنڈہ اور طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے-ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے کارکن اور وکیل ایمان مزاری نے بلوچ راجی مچی پر ریاستی کریک ڈاؤن اور پروپگنڈہ مہم چلانے پر سوشل میڈیا ویب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ