بلوچستان فائرنگ وحادثات میں تین افراد ھلاک، درجنوں زخمی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر تین افرادھلاک ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے –

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیروپوائنٹ کے ایریا میں موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوار 6 افرادزخمی ہوئے ، جنھیں ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی ہے-

زخمیوں کا تعلق خضدار کے تحصیل کرخ سے بتائی جاتی ہے۔

ضلع قلات بینچہ کے قریب القدرت کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ،اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو قلات ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی-

زخمیوں میں جنت گل ولد عبدالمالک سکنہ سریاب روڈ کوئٹہ اور مرزا خان ولد صاحب جان کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ شامل ہیں-

ادھر حب چوکی ساکران میں ماموں ہوٹل کے قریب تیز رفتار پولیس وین اور سوزوکی گاڑی میں تصادم کے باعث 2 افراد جانبحق دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

مزید براں پنجگور تسپ پنچی میں پستول سے کھیلتے ہوئے بچے کے ہاتھوں گولی لگنے سے خان بی بی زوجہ محمد بخش نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے مزید طبعی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

دریں اثنا حب ساکران حسن پیر نالے کے قریب سے ڈوبی ہوئی ایک 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے شناخت کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا تاہم عدم شناخت کے سبب نعش ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا ہے-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال سے پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ نوجوان پولیس کے حوالے کرنے باوجود لاپتہ

جمعہ جولائی 26 , 2024
شال پاکستانی فورسز نےرواں ہفتے کلی کمالو سریاب روڈ پر واقع گھر میں پھلانگ کر ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ہونےوالے احتجاج میں شامل ہدایت اللہ سمالانی نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز وی بی ایم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ