پنجگور میں سرکاری حمایت یافتہ جتھے اور بلوچ سرمچاروں کے مابین کئی گھنٹوں تک جھڑپ جاری رہا۔
تفصیلات کےمطابق صبح پنجگور کے علاقے کیلکور میں بلوچ آزادی پسندوں نے سرکاری حمایت یافتہ مسلح جتھے یعنی ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان پر حملہ کیا جس کے بعد علاقے میں جھڑپوں کا آغاز ہوا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز صبح گیارہ بجے کے قریب شروع ہوا جبکہ یہ جھڑپیں شام چار بجے تک جاری رہیں۔
ذرائع کے مطابق سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں کو کئی گھنٹوں تک گھیرے میں رکھا جبکہ تین ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سرکاری حمایت یافتہ جتھے کی کمک کیلئے بعدازاں پاکستانی فورسز کی نفری سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر پہنچ کر مختلف مقامات پر شیلنگ کی۔