کوہلو میں مست توکلی لٹریری فیسٹیول کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ بی ایس او

کوہلو : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوہلو میں عظیم بلوچ شاعر مست توکلی کی یاد میں مست توکلی لٹریری فیسٹیول کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔

مست توکلی لٹریری فیسٹیول کی صدارت چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر نے کی جبکہ مہمانان ِ خاص پروفیسر سنگت رفیق اور بی این پی کے مرکزی رہنماء ملک گامن مری تھے۔تقریب میں مست توکلی کی شاعری،کوہلو کے تعلیمی مسائل ،بلوچ سیاست کے موضوع پر پر مقررین نے خیالات کا اظہار کیا جبکہ محفل مشاعرہ اور میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بلوچی کے مایہ ناز ثقافتی فن کاروں نے شرکت کی۔

تقریب میں کوہلو کے تعلیمی مسائل کے موضوع پر پینل ڈسکشن سے صحافی دوران بلوچ اور فضل بلوچ نے تفصیل سے کوہلو کے تعلیمی ذبوں حالی پر اظہار خیال کیا جبکہ مست توکلی کی شاعری پر منعقدہ پینل ڈسکشن میں مھتاپ جکھرانی اور نبی داد بگٹی نے گفتگو کی۔

فیسٹیول میں بلوچ سیاست اور نوآبادیاتی سازش کے موضوع پر چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر،سنگت رفیق،ملک گامن مری اور بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے رکن مولابخش مری نے خطاب کیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بارکھان میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بدھ جولائی 24 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب بارکھان کے علاقے رکھنی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے رکھنی میں بدی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ