گرمیوں میں کوئی میلہ منعقد نہیں کیا جاتا تھا ، مگر راجی مچی کے راہ میں روڑے اٹکانے کیلےفٹبال میلہ رکھاگیا ہے ۔ بی وائی سی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ گوادر اور کیچ کی ضلعی انتظامیہ نے 21 جولائی سے 29 جولائی تک ایک میلہ اور فٹبال ٹورنامنٹس کا اعلان کیاہے۔ حالانکہ اس سے قبل گرمیوں میں کیچ اور گوادر میں کوئی میلہ منعقد نہیں کیا جاتا تھا۔ تمام خیمے، اسپیکر اور دیگر ضروری اشیاء کیچ اور گوادر کے دکانوں سے اٹھا لی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ اس اقدام کا خالص مقصد ان ضروری اشیاء کو بلوچ راجی مچی کے لیے استعمال ہونے سے روکنا ہے۔ خیمے اور اسپیکر کی دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ بلوچ راجی مچی کے لیے کوئی سامان فراہم نہ کریں۔

انھوں نے کہاہے کہ یہ ریاستی بوکھلاہٹ اور خوف کی واضح نشانی ہے، ریاست اپنی شکست کا اعلان کر چکی ہے۔ بلوچ راجی مچی 28 جولائی سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران سے بی وائی سی کے 13 خواتین اراکین پولیس ،ایم آئی نے حراست میں لے لیا ہے ۔ بی وائی سی

بدھ جولائی 24 , 2024
آواران پولیس اور ایم آئی کے کارندوں نے چندہ جمع کرنے والی بی وائی سی کی 13 خواتین کو گرفتار کرکے حولات میں بند کردیا یے۔ ضلع آواران زون سے بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی ‏کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ راجی مُچی کے لیے چندہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ