گوادر میں پاکستانی ریاستی فورسز خوف اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر گوادر کے باورچی خانہ والوں بلیک میل کرکے منع کر رہے ہیں کہ وہ بلوچ راجی مچی میں شریک ہونے والے لوگوں کے لیے کھانا نہ پکائیں اور نہ ہی انتظام کریں۔
عوامی حلقوں نے فورسز کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہتھکنڈے واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ ریاست بلوچ عوام کی یکجہتی اور اتحاد سے کتنی خوفزدہ ہے۔
راجی مچی کے منتظمین نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گوادر میں رہنے والے بلوچ عوام کو آگے آنا چاہیے، یکجا ہونا چاہیے اور اس تقریب کے لیے کھانے اور راشن کا انتظام کرنا چاہیے۔اور اپنا
پیغام واضح کرنا چاہئے کہ بلوچ اپنی بقا کے لیے متحد ہوں گے۔