شال جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5520  کی دن مکمل

شال جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5520  کی دن ہو گئے۔

احتجاجی کیمپ میں جبری لاپتہ طالبعلم رہنما زاکر مجید اور راشد حسین کے والدہ بیٹھے رہے ۔

اظہار یکجہتی کرنے والوں میں  سبی سے سیاسی اور سماجی کارکنان مولا داد بلوچ، شہباز خان بلوچ اور دیگر نے اظہار یکجہتی کی ۔

دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا ہےکہ بلوچستان میں بلوچ فرزندوں کے جبری اغوا لاپتہ افراد کے حراستی شہادت کے معاملے پر کام کرنے والی تنظیم وی بی ایم پی نے مکمل اور جامع رپورٹ جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں  سے بلوچستان میں فوری مداخلت کی اپیل کردی ہے ، تاکہ بلوچستان میں فوری آگ اور خون بہانے والے اداروں سے بلوچستان میں فوری مداخلت کریں۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں ہزاروں لوگوں کو جبری لاپتہ جبکہ ہزاروں بلوچوں کے تشدد زدہ مسخ شدہ نعشیں بلوچستان کے طول عرض سے برآمد ہوئی ہیں ۔ بلوچ جبری لاپتہ افراد کا حراستی قتل نادانستہ یا سمجھے منصوبے کے تحت جبری لاپتہ کیا جارہاہے۔ ان واقعات میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیاں نیم فوجی ادارے پاکستانی پارلیمنٹ اور دیگر ملوث ہیں ۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ حراستی شہادت کا نشانہ بننے والی جو نعشیں شناخت ہو کر تدفین کر دی گئیں ہیں۔ ان میں سے بیشتر افراد کے پیروں پر ہتھکڑیوں سے جھکڑنے کے نشانات کے ساتھ ساتھ سگریٹ سے جلانے کے داغ ، آنکھوں پر بے خوابی کے علامات ، بجلی کے کرنٹ اور جسم کے حساس عضو پر تیزاب ) واضح شواہد موجود تھے۔ بلوچ لاپتہ افراد کی نعشیں جنہیں پولیس یا پھر مقامی لیویز اپنے تحویل میں لیکر شہادت کے تمام شواہد مٹا کر انہیں ہسپتالوں کے مردہ خانے میں پہنچاتے ہیں جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستانی فوج اور ان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بلوچ لاپتہ افراد کو شہید کرنے کے بعد اپنے ذیلی اداروں کو اطلاع کرتے ہیں کہ بلوچ شہیدوں کا راز کسی کے تبھی پوشیدہ نہیں ہے –

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہرنائی، میں کوئلے سے لوڈ ٹرک جلانے ، ڈرائیوروں کو قتل و زخمی اور انتظامیہ  کے رویہ کیخلاف ہڑتال

منگل جولائی 23 , 2024
  ہرنائی سنجاوی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے کوئلے سے لوڈ دو ٹرک جلائے اورایک ڈرائیور کو قتل جبکہ متعدد کو زخمی کرنے کیخلاف ہرنائی بازار میں مکمل شٹرڈاوُن ہڑتال کیا گیا ۔ ملک عزیز اللہ ترین کا کہنا ہے کہ ہرنائی گزشتہ شب ہرنا ئی سنجاوی روڈ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ