کیچ تمپ کی علاقے ملانٹ میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ رات نو بجے کے قریب ملانٹ میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
دوسری جانب کیچ کے علاقے کولواہ میں آج دو پہر کے وقت مسلح افراد نے کولواہ رودکان میں پاکستانی فورسز کے موٹر سیکل سوار اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے چیک پوسٹ سے باہر نکل کر سڑک پر اپنا راشن لینے جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ان پر گھات لگاکر انھیں حملے کا نشانہ بنایا۔
حملے میں فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
دونوں حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے ابتک قبول نہیں کی ہے ۔