پنجگور،بارڈرز یکجہتی کمیٹی کا مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

پنجگور بارڈرز یکجہتی کمیٹی کا مطالبات کے حق میں جاوید چوک پر  بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا  ۔  بارڈرز یکجہتی کمیٹی کے سربراہ برکت دلاوری بازگل اور دیگر نے آج بھوک ہڑتال میں حصہ لیا اس سلسلے میں بارڈر یکجہتی کمیٹی کے سربراہ برکت دلاوری صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھوک ہڑتال کا مقصد بارڈرز سے بے قاعدگیوں پیکج سسٹم کا خاتمہ گاڑی مالکان کو انصاف کی فراہمی ھے ۔

انہون نے کہا کہ پنجگور بارڈرز سے ہزاروں افراد کاروز گار وابستہ ھے مگر بارڈرز مافیا نے اس کاروبار کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ھے ۔ پہلے گاڑیوں کے ٹرپ 25/30 روز بعد آتے تھے اب تین ماہ بعد آرہے ہیں ۔ بارڈر سے غریبوں کے روزی روٹی بند کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر یکجہتی کمیٹی نے گزشتہ ماہ پریس کانفرنس میں تمام تفصیلات کا ذکر کیا تھا اور ڈپٹی کمشنر پنجگور کو تحریری آگاہ کیا تھا مگر آج تک ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے ہم نے مجبورا بھوک ہڑتال شروع کر دیا ھے اور مطالبات تسلیم ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا احتجاج کے پہلے مرحلے میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے انشاللہ دوستوں سے صلاح مشورے کے بعد احتجاج کو مزید وسعت دینگے ۔ کیوں کہ غریبوں کی گاڑیاں سکریپ بن رہے ہیں اور پیکج مافیا کی گاڑی روز بارڈر پر چکر لگاتے ہیں یہ کونسا انصاف ھے غریب عوام کے ساتھ جو انتظامیہ اور دیگر بارڈرز کے زمہ داران کررہے ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارڈر کے کاروبار میں شفافیت کو برقرار رکھ کر پیکج مافیا کی حوصلے شکنی کی جائے اور 
بارڈر کو مذید تباہی سے بچایا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 5518 دن مکمل ۔

اتوار جولائی 21 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 5518 دن ہوگئے ۔ اظہار یکجھتی کرنے والوں میں محمد امین مکسی ایڈوکیٹ، صدام ایڈوکیٹ، عمران میروانی ایڈوکیٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ