بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت صغیر آحمد پیرکزی ولد مرحوم نزیر آحمد پیرکزئی کے نام سے ہوا ہے۔
بتایا جارہاہے کہ واقعہ گزشتہ شب قریب 3 بجے پیش آیا جب فورسز و خفیہ اداروں نے کلان شیروزی روڈ پر واقع گھر پر چھاپہ مار کر انھیں حراست میں لے لیا۔ مذکورہ شخص نادرا میں ملازم بھی ہے۔