ہیٹی ،کشتی میں آتشزدگی،40تارکین وطن ہلاک دیگر کو بچالیا گیا

پورٹ او پرنس  ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں آتشزدگی سے 40 تارکین وطن ہلاک  جبکہ 41 افراد کو بچالیا گیا ہے ۔

خبر کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 80 سے زائد تارکین وطن سوار تھے۔

بیان کے مطابق ہیٹی کے کوسٹ گارڈ نے 41 افراد کو بچا لیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

آئی او ایم کے سربراہ گریگوئیر گڈسٹین نے اس المناک واقعہ کی ذمہ داری ہیٹی کے سکیورٹی حکام پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹی کی سماجی و اقتصادی صورت حال تشویشناک ہے جس کی وجہ سے لوگ انتہائی قدم اٹھانے پرمجبور ہورہے ہیں۔

غربت زدہ کیریبین ملک سے شہریوں کی ہجرت کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے، جن میں ہزاروں لوگ قابض جرائم پیشہ گروہوں کے تشدد سے بچنے کیلئے ملک سے نکل رہے ہیں۔

کینیا کی جانب سے سینکڑوں پولیس افسران کو ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ-او-پرنس میں تعینات کیا گیا ہے، جو سیاسی، سماجی اور اقتصادی انتشار سے دوچار ملک میں استحکام لانے کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے۔

جرائم پیشہ گروہ اب دارالحکومت ہیٹی کے 80 فیصد حصے پر قابض ہیں، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں قتل، عصمت دری، چوری اور اغوا برائے تاوان کا سامنا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران، فورسز ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

ہفتہ جولائی 20 , 2024
بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت صغیر آحمد پیرکزی ولد مرحوم نزیر آحمد پیرکزئی کے نام سے ہوا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ واقعہ گزشتہ شب قریب 3 بجے پیش […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ