خاران، مغوی مختیار  کی عدم بازیابی کیخلاف شہر بھر میں دکانیں بند  دھرنا جاری

خاران میں ہڑتال دکانیں کاروباری مراکز بند  احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کےمطابق  خاران سے 15 جولائی کو  مسلح افراد کے ہاتھوں اغواسراوان خاران کے رہائشی کاروباری شخصیت مختیار مینگل کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا جاری ہے۔

آج  احتجاجی دھرنے میں بلوچستان نیشنل پارٹی  کے رہنماء ثناء بلوچ چیئرمین ٹاون کمیٹی  نورالدین نوشیروانی خاران کے سیاسی پارٹیز کے رہنماوں علماء کرام قبائلی عمائدین ہندوبرادری ،صحافی برادری زمیندار تاجر برادری و سوشل میڈیا پر سرگرم  لوگوں نے آکر  اظہار یکجہتی کی ۔

اس کے علاوہ انھوں نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے اغواء کاروں اور ضلعی انتظامیہ کو پیغام دیتے ہوئے پُرامن خاران اور چوری ڈکیتی اور اغواء برائے تعاون کیخلاف ایک پیج پر متحد ہونے کا اعلان کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مغوی مختیار احمد کی فوری بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔

انھوں نے کہاکہ اگر مغوی بازیاب نہیں ہوا تواحتجاجی دھرنا کمیٹی مزید سخت فیصلہ اور قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ سے فورسز ہاتھوں لاپتہ عبداللطیف بازیاب

ہفتہ جولائی 20 , 2024
بلوچستان ضلع مستونگ  کے علاقہ اسپلنجی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں تین سال قبل 2021 میں جبری لاپتہ ہونے والے عبداللطیف بنگلزئی عقوبت خانوں سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزنے  سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مستونگ سے لاپتہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ