بلوچ راجی مچی، تیاریاں جاری، بی وائی سی نے کتابچہ چھاپ کر شائع کردی

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں رواں مہینے 28 جولائی کو ہونے والی بلوچ راجی مچی کی تیاریوں کے سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے آگاہی مہم اور دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہاں بلوچی، براہوئی اور اردو زبان میں ایک کتابچہ شائع کیا گیا ہے جس میں بلوچ قوم کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے مشورے دیئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان کے وفد نے صبغت اللہ شاہ جی کی سربراہی میں حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چئیرمین حسین واڈیلہ اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی ۔ملاقات میں 28 جولائی کو ہونے والے بلوچ راجی مُچی سے متعلق حمایت و تعاون سے متعلق گفت و شنید ہوا اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ماما حسین واڈیلہ نے بی وائی سی کے وفد کو یقین دلایا کہ بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق سے متعلق ہر جدوجہد کی حق دو تحریک قدر کرتی ہے اور اس کی غیر مشروط حمایت کرتی رہے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ حملے میں دشمن کے جونیئر آفیسر سمیت آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے۔ بی ایل ایف

جمعہ جولائی 19 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں پاکستانی فوجی قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، حملے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے جس میں سوار تمام اہلکار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ