تربت: جبری گمشدگیوں کیخلاف بھوک ہڑتال ساتویں روز بھی جاری، خاتون کی طبیعت بگڑ گئی

ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو سات دن مکمل ہوگئے،

کیمپ میں بی ایس او پجار ،حق دو تحریک اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کرکے اظہار یکجہتی کی۔

لواحقین کا بھوک ہڑتالی کیمپ ضلعی انتظامیہ کیچ کے دفتر کے سامنے پھچلے سات روز سے جاری ہے جس سے ضلعی انتظامیہ کے دفتر کیساتھ کمشنر مکران، محکمہ خزانہ اور ضلع چیرمین کیچ کا دفتر بھی گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے۔

لواحقین نے کیمپ کو ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد بھوک ہرتال شروع کردیا ہے، لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم مجبوراً احتجاج کے تمام آپشنز پر عمل کریں گے۔

لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ میں بلیدہ سے لاپتہ جان محمد کی والدہ بی بی شراتون کی طبیعت گرمی کی شدت سے بگڑ گئی اور وہ بیہوش ہوگئی جہاں انہیں طبی امداد دی گئی.

جاری کیمپ میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ راجی مچی، تیاریاں جاری، بی وائی سی نے کتابچہ چھاپ کر شائع کردی

جمعہ جولائی 19 , 2024
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں رواں مہینے 28 جولائی کو ہونے والی بلوچ راجی مچی کی تیاریوں کے سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے آگاہی مہم اور دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہاں بلوچی، براہوئی اور اردو زبان میں ایک کتابچہ شائع کیا گیا ہے جس میں بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ