تفتان بارڈر پر  کسٹم عملہ کے رویہ کیخلاف ہڑتال کام بند

تفتان  :  سرحدی شہر تفتان امپورٹ اور ایکسپورٹ کے کلیئرنگ ایجنٹ نے ہڑتال کا اعلان کردیا کسٹم آفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائے اور کام کو بند کردیا ۔

کلیئرنگ ایجنٹس کی ہڑتال سے تفتان بارڈر پر سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور ہڑتال جاری ہے ۔


اس موقع پر تفتان ٹریول ایجنٹس کا نمائندہ حاجی امان اللہ جمالدینی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تفتان بارڈر سے روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 10 کروڑ ملک کے قومی خزانہ کو ریونیو ملتی ہے ، مگر کسٹم تفتان کا رویہ کلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ درست نہیں ہے۔

کسٹم کے سپرنٹنڈنٹ اور انسپیکٹر نے اپنا ایک اجارہ داری قائم کررکھا ہے کلیئرنگ مکمل ہونے کے باوجود کلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ  تفتان بارڈر اہم تجارتی مرکز ہے مگر کسٹم کے دو آفسیران نے کلیئرنگ ایجنٹس کو ناجائز تنگ کررہے ہیں کسی صورت یہ ہمیں برداشت نہیں ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ انسپیکٹر اور سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کیا جائے، بصورت دیگر امپورٹ اور ایکسپورٹ کا کام بند رہیگی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ راجی مچی کا حمایت کرتے ہیں،قومی بقاءکے مسئلے پر مشترکہ جدوجہدناگزیر ہے۔بی ایس او

جمعہ جولائی 19 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے 28 جولائی کو گْوادر میں منعقد ہونے والے راجی مچی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ وطن پر جاری مظالم،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی،وسائل کی لوٹ مار اور قومی نسل کشی کے خلاف متحد ہوکر سیاسی محاز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ