گوادر مچی میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر بلوچیت کا ثبوت دینا ہر بلوچ کا قومی فرض ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

بلوچ یکجتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ قوم ، بلوچ سماج اور بلوچ سرزمین پر تمام تر کالونیل ذہنیت اور سازشی عزائم سے پیدا کردہ مصنوعی اور غیر فطری قبائلی، طبقاتی، علاقائی، مذہبی، لسانی، جنسی، سرحدی، پارٹی بازی، گروہی مفادات، اور تقسیم کاری سے بالاتر ہو کر صرف عملاً بلوچ بن کر بلوچ راجی مچی 28 جولائی کو گوادر میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر بلوچیت کا ثبوت دینا ہر بلوچ کا قومی فرض ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ اگر بلوچ اور بلوچ سرزمین کو بچانا ہے تو بلوچ کے پاس اب اٹھنے، جاگنے اور میدان میں نکلنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔ ہمارے پاس متحد ہونے اور بحیثیت ایک زندہ قوم ثابت کرنے اور پوری دنیا کو یہ بتانے کا وقت ہے کہ بلوچ اب مزید اپنی سرزمین پر اپنی نسل کشی برداشت نہیں کرے گا۔

ماہ رنگ نے کہاہے کہ بلوچ راجی مچی تمام تر تقسیم و سازشوں کو پس پشت ڈال کر بحیثیت ایک قوم متحد ہونے کا تاریخی اور سنہری موقع ہے۔ اس موقعے کو ضائع کرنے کے نقصانات "بلوچ قوم” کو ہوں گے اور موقع سے قومی و اجتماعی فائدہ حاصل کرنا قومی بقاء ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان مقبوضہ ضرور ہے لیکن مفتوحہ نہیں، ابھی جنگ جاری ہے۔ خلیل بلوچ

جمعرات جولائی 18 , 2024
‏بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے سابق چیرمین خلیل بلوچ نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں سائرہ بلوچ اور دیگر خواتین کو حراساں کرکے گرفتار کرنا اور مظاہرین پر فائرنگ کرنا انوکھی بات نہیں بلکہ ریاستی سفاکیت اور درندگی کی تسلسل ہے۔ ‏انھوں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ