بلوچ راجی مچی کا حصہ بن کر دنیا کو دکھائیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں – ماہ رنگ بلوچ

بلوچ قوم 28 جولائی کے دن گوادر پہنچ کر دنیا پیغام دے کہ ہم زندہ و خوددار قوم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کیا ہے ۔

انھوں نے کہاہےکہ ‏پوری بلوچ قوم 28 جولائی کے دن اپنے گھروں سے، اپنے علاقوں سے نکل کر گوادر پہنچ کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم ایک اعتزاز و زندہ قوم ہیں، باوقار اور خوددار قوم ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نہ بلوچ لاوارث ہے نہ بلوچ سرزمین،اپنی قوم اور اپنی سرزمین کی دفاع کے خاطر مزاحمت زندہ تھی، مزاحمت زندہ ہے اور مزاحمت زندہ رہے گا۔

اس طرح بی وائی سی کے رہنماء صبغت اللہ شاہ جی نے ایکس پر لکھا ہے کہ ‏بلوچ راجی مچی ہر قسم کے تنظیمی، تحریکی انجمن و پارٹی سے بالاتر ہوکر تمام بلوچ چاہے زندگی کے جس طبقے سے اس کا تعلق ہے پہلی بار صرف بلوچ ہوکر یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے کہ ہم سب بلوچ ہیں اور جب بھی اتحاد و یکجہتی کے لیے قوم کو بلایا جائے گا ہم ایک قوم بن کر دنیا کو اپنی یکجہتی دکھائیں گے۔

دریں اثناء بلوچ یکجہتی کمیٹی کوئٹہ کی جانب سے سریاب، ہدہ اور بی وائی سی نوشکی کی جانب سے کلی قادر آباد میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 28جولائی کو گوادر میں ہونے والے “بلوچ راجی مچی” کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے میں پاکستانی فوج نے 4افراد کو چھاپہ مار کر جبری لاپتہ کردیا

بدھ جولائی 17 , 2024
آواران: مشکے نوکجو سے گزشتہ شب پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں 4 افراد جبری لاپتہ ہوگئے۔ جبری لاپتہ افراد کی شناخت شہداد اللہ بخش، عتیق کے ماسٹر اللہ بخش، منیر نبی بخش اور جبل ولد مجید سکنہ مشکے نوکجو گاؤں کے نام سے ہوا ہے۔ پاکستانی فوج نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ