شال 9 ویں محرم الحرام کا جلوس ناصر العزاء امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر

بلوچستان کے دارالحکومت شال میں 9 ویں محرم الحرام کا شبیہ علم و ذوالجناح کا جلوس ناصر العزاء امام بارگاہ سے برآمد ہوا جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جلوس کے روٹ کوفورسز اہلکاروں نے مکمل طور پر سیل کر رکھا تھا اور جلوس میں آنے کے لئے تمام لوگوں کی باضابطہ تلاشی لینے کے بعد چھوڑا جارہا تھا جلوس اپنے روایتی راستوں جس میں میگانگی روڈ، پرنس روڈ اور دیگر روڈوں سے ہوتا میگانگی روڈ پر ناصر العزاء امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

جلوس میں شبیہ علم و ذوالجناح ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شامل تھے ، جو سینہ کوبی کرتے رہے انتظامیہ کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور جلوس کے دوران امام بارگاہ جانیوالے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا جلوس کے موقع پر کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی ۔

کمشنر  شال ڈویژن حمزہ شفقات کے مطابق دسویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر کوئٹہ میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ایف سی ، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کےاہلکاروں کو سیکورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے مچھ اور مارواڑ سے بڑی تعداد میں عزادار یوم عاشورہ کے دن مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے نویں محروم الحرام کو کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان حادثات اور واقعات میں 8 افراد ھلاک چھ زخمی ہوگئے

بدھ جولائی 17 , 2024
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر خاتون بچوں سمیت سات افراد ھلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں- تفصیلات کےمطابق لسبیلہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹ جانے سے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں خاتون […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ