عمان : مسقط میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت مسجد میں تقریباً 700 افراد موجود تھے، فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آپ جانتے ہیں خلیجی ملک سلطنت عمان میں یہ اپنے نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، واقعہ مذہبی شدت پسندی کا شاخسانہ ہے، واقعہ میں جس مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے وہاں بیشتر نمازیوں کا تعلق ایشیائی ممالک اور بالخصوص پاکستان سے ہے، پاکستان میں اس طرح کے واقعات مسلسل پیش آتے رہتے ہیں جہاں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، اس واقعہ میں بھی یہی خیال ظاہر کیا جا رہا کہ ان میں بھی ایشیائی لوگ ملوث ہو سکتے ہیں، واقعے کی مزید تفصیلات آنا باقی ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار جبری لاپتہ عبدالوہاب قلندرانی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

منگل جولائی 16 , 2024
خضدار: ایک سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالوہاب قلندرانی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالوہاب ولد عثمان قلندرانی خضدار کے علاقے توتک کے رہائشی ہے جسے پاکستانی فورسز نے گزشتہ سال 20 جون کو بولان کالونی سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ