تربت پاکستانی خفیہ اداروں کے آلہ کاروں کے ہاتھوں نوجوان اغوا

بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے 14 جولائی کو پاکستانی فوج خفیہ اداروں کے پالے ہوئے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے سراج ولد شفیع محمد نامی نوجوان کو اسلح کے زور پر اغوا کرلیا ۔

آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی فوج خفیہ ادارے منشیات فروش ،لینڈ مافیا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کو ڈیتھ اسکواڈ میں بھرتی کرکے ان کے زریعے عام شہریوں کو جبری لاپتہ، ہدف بناکر قتل ، کے علاوہ دیگر جرائم کیلئے تیار کرتے رہتے ہیں تاکہ براہ راست فوج اور خفیہ ادارے قانون کے کٹہرے میں نہ آسکیں ، ان مسلح جتھوں کو بکرا بناکر کٹہرے میں پیش کیاجاسکے۔

جس طرح وہ اسمبلی میں کھٹ پتلی حکومت بناکر انکے کاندھے پر بندوق رکھ کر فوج کشی ، نہتے شہریوں پر فورسز ذریعے براہ راست فائرنگ کرواتے رہتے ہیں ۔

آپ کو علم ہے 11 جولائی کو بلوچستان کے دارالحکومت شال میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ بھی خونی کھیل فوج خفیہ اداروں نے پولیس کے ذریعے کھیلا تھا ،جہاں متعدد خواتین بچے نوجوان براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنے، جنھیں ہسپتال پہنچانے کے بجائے حوالات میں سڑنے کیلے پھینکا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خاران خفیہ اداروں کے ایماء پر شہری اغواء برائے تاوان کے شکار ہوکر لاپتہ

منگل جولائی 16 , 2024
خاران کے دیہی علاقہ سراوان کے رہائشی مختیار احمد مینگل ولد حاجی عبدالحمید مینگل کو پاکستانی فورسز ان کے کارندوں نے گزشتہ روز مبینہ طور پر اغواء برائے تاوان میں لاپتہ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق مغوی مختیار احمد مینگل گزشتہ روز 15 جولائی کو صبح 8 بجے کے وقت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ