کولواہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان دوسری بار جبری لاپتہ

آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو دوسری بار حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ،جس کی شناخت لیاقت ولد ڈاکٹر شہداد کے نام سے ہوا ہے ، جو کولواہ کے علاقے بزداد کا رہائشی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق 14 جولائی 2024 کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں اغوا کر لیا، جبری لاپتہ ہونے والے لیاقت کو 2021 میں بھی فورسز نے جبری لاپتہ کیاتھا جسے بعد ازاں شدید جسمانی تشدد کے بعد منظر عام پر لاکر چھوڑدیا گیا۔

علاقائی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاپتہ لیاقت کے والد ڈاکٹر شہداد کو پاکستانی فورسز نے اگست 2016 کو جبری لاپتہ کیا تھا، تین چار دن کے بعد آواران دراسکی ندی میں اسے جعلی مقابلے میں قتل کرکے انکی نعش ویران جگہ پر پھینک دیا گیا تھا۔

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے انسانی حقوق کے ادارہ پانک نے لیاقت کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز کے پانی کےلیے نصب موٹرمشین اور سولر سسٹم کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا

پیر جولائی 15 , 2024
کیچ بلیدہ میں آرچن کوْر کے مقام پر قائم فورسز کی جانب سے نصب واٹر سپلائی کے مشینری اور سولر سسٹم کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ناکرہ کردیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ واٹر سپلائی فورسز کے کیمپ کے قریب نصب تھا جس سے فورسز کے کیمپ کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ