ترکیہ نے کرد علیحدگی پسندوں کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے شمالی عراق اور شام میں کردش ورکرز پارٹی کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ملٹری اکیڈمی کے فارغ التحصیل طلبہ کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم شمالی عراق کے علاقے میں فوجی آپریشن کا عنقریب خاتمہ کر دیں گے کیونکہ اب کرد فورسز ہماری سرحدوں کے اندر کارروائی کرنے کے قابل نہیں رہیں۔

ترکیہ کے صدر نے کہا ہے کہ شمالی عراق اور شام دونوں جگہ پر کردستان ورکرز پارٹی مکمل طور پر محصور ہو چکی ہے، ہم شام کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد کے سکیورٹی پوائنٹ کے مقامات کی دوبارہ نشاندہی کریں گے ۔

، شمالی شام کے سرحدی علاقوں سے کرد فورسز کو نکالنے کیلئے 2016 سے پے در پے زمینی کارروائیاں کی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی عراق سے متصل سرحدی علاقے سے ترکیہ کی سرزمین پر کرد علیحدگی پسندوں کی جانب سے حملے کرنے کا الزام عائد کر کے اپریل 2022 میں ترکیہ نے اپنی سرحد محفوظ بنانے کیلئے آپریشن کلا لاک کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ کردش ورکرز پارٹی نے 1984 میں ترک ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھایاتھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مستونگ پاکستانی فورسز کی پوسٹ پر دستی بم حملہ

اتوار جولائی 14 , 2024
بلوچستان ضلع مستونگ میجر چوک پر سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر دستی بم حملہ۔ تفصیلات کے مطابق  نامعلوم افراد نے مستونگ مین شاہراہ پر واقع میجر چوک پر   پاکستانی  فورسز کے چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے  دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔ بم پوسٹ کے قریب گر کر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ