پسنی ،شال مظاہرین پر پولیس کی لاٹھی چارج ، شیلنگ اور گرفتاریوں کیخلاف ریلی نکالی گئی

پسنی : شال میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر پولیس کی لاٹھی چارج ، شیلنگ اور گرفتاریوں کے خلاف پسنی میں ایک ریلی نکالی گئی ، ریلی میں مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ ظہیر احمد سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی اور شال پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ۔

ریلی کے شرکاء نے پولیس کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے نعرے بازی کی، ریلی پسنی پریس کلب کے سامنے سے شروع ہوئی اور شاہراؤں پر گشت کرتا ہوا واپس پسنی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔

آخر میں ریلی کے شرکاء سمیت اہلیان پسنی کو 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ہونے والے جرگے میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

چیئرمین بی این ایم برطانیہ پہنچ گئے ، اراکین پارلیمان ، بلوچ کمیونٹی اور محکوم اقوام کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے

اتوار جولائی 14 , 2024
یہ سرگرمیاں بی این ایم کے اندرونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور تحریک کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم ہیں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ ایک سیاسی دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔ اس دورے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر بلوچ قومی قومی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ