شال سوئی کے نواحی علاقے دلبر مٹ میں ہوتکانی قبیلے کے مسوانی اور لالیزی ٹکر کے درمیان لڑائی تین افراد قتل دو زخمی ہوگئے ۔

بتایا جارہاہے کہ مسوانی کے کچھ لوگ شاری دربار سے آ رہے تھے کہ جنگھیان اوٹغ کے مقام پر لالیزی نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بگن ولد عبداللہ اور زین ولد یعقوب نامی دو افراد موقع پر ھلاک ہوگئے ،جبکہ جوابی فائرنگ میں لاغری ہوتکانی نامی شخص ھلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ موقع واردات پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر واقع کی تفتیش شروع کردی ۔