وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مذاکراتی کمیٹی ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی قیادت میں جاری ہے ، مشتعل افراد سے ہمارا تعلق نہیں ہے ۔بیبو بلوچ

شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ہزاروں لوگوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں شال کے ریڈ زون میں داخل ہوگئی جہاں لوگوں نے دھرنے دے دیا ۔ اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد ریڈ زون میں موجود ہیں اور انکا مطالبہ لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی ہے ۔

پولیس وین کو نظر آتش کرنے کے حوالے سے دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات حالات خراب کرنے کی سازش ہے , مطالبات کے حصول کیلئے پرامن احتجاج کا راستہ اپنا کر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

مشتعل افراد سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ اس حوالے سے دھرنے میں شریک بیبو بلوچ نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی پر امن مظاہرے پر یقین رکھتی ہے نہ ہم نے کوئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا یا ہے اور نہ ہی کسی کو تکلیف دی ہے ہمارا پر امن دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ظہیر بلوچ کی بازیابی عمل میں نہیں لائی جائیگی ۔

انھوں نے کہاکہ کچھ سازشی عناصر ایسےواقعے سے دھرنے کو سبوتاز کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔اس سے قبل بھی دھرنے میں  شریک چار مشتعل افراد کو پکڑ کر ان کو دھرنے سے نکال دیا ، جو سازش کیلئے بھیجے گئے تھے اس وقت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مذاکراتی کمیٹی ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی قیادت میں ظہیر بلوچ کے لواحقین بھی ہمراہ ہیں ان کی مذاکرات چل رہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال فائرنگ ایک شخص قتل ،حب اور چاغی سے 2 نعشیں برآمد

ہفتہ جولائی 13 , 2024
شال کے علاقے شالکوٹ تھانہ کے ایریا سعادت مارکیٹ میں نامعلوم ٹو ڈی میں سوار نقاب پوش ملزمان نے کرولا گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔جس کے نتیجے میں عزیز الله ولد حضور بخش شاہوانی سکنہ مشرقی بائی پاس شال ھلاک جبکہ  حاجی علی گل لاشاری نامی شخص زخمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ