شال مظاہرین ریڈ زون میں داخل، پولیس کی فائرنگ ،نامعلوم افراد نے پولیس وین کو آگ لگادی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ہزاروں لوگوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں شال کے ریڈ زون میں داخل ہوگئی جہاں لوگوں نے دھرنے دے دیا ۔ریلی میں جبری لاپتہ ظہیر بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد ریڈ زون میں موجود ہیں اور انکا مطالبہ ہے لاپتہ ظہیر بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کو بازیاب اور گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جائے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہی جگہ جہاں کل ہمارے ماؤں ، بہنوں بھائیوں پر تشدد کیا گیا ، آنسو گیس کے شیل پھیکنے گئے ۔ اس جگہ پر ہمارا حق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے پاس طاقت ہے ، فوج ہے ہمارے پاس یہ لوگ ہیں جو ہماری طاقت ہیں ۔

تازہ اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ریڈ زون میں مظاہرین پر فائرنگ شروع کردی ہے دوسری جانب نامعلوم جو سب خو معلوم ہے خفیہ ایجنسیوں نے پولیس کے وین کو آگ لگادی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت: جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے ریلی نکالی گئی اور احتجاج کیاگیا

ہفتہ جولائی 13 , 2024
ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شہید فدا چوک سے ڈی سی آفس کیچ تک کیچ سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور شال میں لاپتہ افراد کے لواحقین پر سرکاری طاقت کے استعمال کیخلاف احتجاجی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ