شال اور تربت میں پاکستانی فورسز پر بم حملے متعدد اہلکار ھلاک و زخمی

شال اور تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دو مختلف بم حملوں میں نشانہ بنایا جن میں ھلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شال میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب بم حملہ ہوا حملہ مغربی بائی پاس پر واقع اختر آباد کے علاقے میں کیاگیا۔ حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کو اس وقت دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جب ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔

حملے میں عدنان نامی سپاہی سمیت معتدد فوجی اہلکاروں کی ھلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ کہا جا رہا ہے ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ آپسر میں رات گئے ساڑھے آٹھ بجے نامعلوم افراد نے شہید حیات کی شہادت کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں فورسز کے جانی نقصان پہنچا ۔

تاہم ابھی تک ان دونوں حملوں کی زمہ داریاں کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مند فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، شہید اورنگزیب کو انکے شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل اے

ہفتہ جولائی 13 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ11 جولائی کی رات ساڑھے گیارہ بجے ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند سورو میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں قابض […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ