بلوچ پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر ریاستی تشدد کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ واجد علی ایڈووکیٹ

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل واجد علی ایڈووکیٹ نے جاری کردہ ایک بیان میں بلوچ خواتین بچوں اور نوجوانوں پر ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچ عوام اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے پرامن احتجاج گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سفاک ریاست جبری گمشدہ کیے جانے والے لوگوں کو منظر عام پر لانے اور انہیں بازیاب کرنے کے بجائے اپنے پیاروں کی یاد میں تڑپنے والوں پر تشدد اور جبر کر رہی ہے، ریاست کے اس کردار سے سفاکیت،بربریت اور حوانیت جھلکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ جس ریاست کی طاقت نہتے بلوچوں پر مسلسل استعمال کی جا رہی ہے وہی ریاست اپنے آہین میں شہریوں کو پر امن احتجاج کا حق دیتی ہے، لیکن ریاست پاکستان کا آہین قانون سب ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے جب عوام کو کچلنا ہو ۔ اسی جبر و تشدد نے بلوچ قومی تحریک کو منظم ہونے میں تیزی اور جلا بخشی ہے۔ بلوچ آزادی کی سفر میں ایک بڑی طاقت بن چکے ہیں جنھیں جبر و تشدد، سفاکی اور جارحیت سے شکست نہیں دی جا سکتی۔

واجد علی ایڈووکیٹ نے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ بلوچ پرامن مارچ نے اسلام آباد داخل ہو کر اس ریاست کی سفاکیت اور بربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا تھا۔ اب رہی سہی کثر بھی پوری ہو رہی ہے ۔ بلوچ قوم کی اس جدوجہد میں محکوم اقوام بلوچوں کیساتھ کھڑی ہیں اور بلوچ تحریک کی مکمل حمایت اور تحریک کیساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ محکوم اقوام کی نجات کا راستہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے اور اس جدوجہد کی اعلی شکل بلوچ قومی موومنٹ ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال  لاپتہ ظہیر کی عدم بازیابی و گرفتار مظاہرین کی رہائی کیلئے ریڈ زون کی جانب ریلی روانہ

جمعہ جولائی 12 , 2024
شال  پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری  لاپتہ ظہیر احمد کی بازیابی اور گزشتہ روز گرفتار افراد کی رہائی کیلئے مظاہرین کی ریلی ،ایک مرتبہ بھر ریڈ زون کیجانب روانہ ۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے ، مظاہرے میں شریک افراد لاپتہ ظہیر احمد کی بازیابی اور گذشتہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ