گلہ من کی شہادت سے خطہ ایک پرجوش نوجوان انقلابی شاعر سے محروم ہوا ، بی این ایم

شال بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ گلہ من وزیر پشتون قوم و وطن کی روح کی آواز تھے ، انھوں نے اپنی شاعری کے ذریعے پشتون قوم و افغان ملت میں سیاسی بیداری کا کام کیا۔وہ افغان وطن کے سچے عاشق اور پشتون قوم کے مخلص رہنماء تھے۔

انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی ریاست جب بھی کسی کو اپنی عدالتوں اور قوانین کے ذریعے روکنے میں ناکام ہوتی ہے تو اس سے ماورائے قانون و عدالت نمٹتی ہے۔ گلہ من کے معاملے میں بھی پاکستانی ریاست نے یہی حربہ استعمال کرکے ان کو قتل کروایا۔

ترجمان بی این ایم نے کہاہے کہ گلہ من کی شہادت سے خطہ ایک پرجوش نوجوان انقلابی شاعر سے محروم ہوا ، بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے قائدین و ممبران انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس نقصان پر پشتون قوم و افغان ملت ، پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

لاپتہ افراد کے لواحقین اور دیگر خواتین پر تشدد اور فائرنگ قبضہ گیر پاکستان کی شکست کا واضح ثبوت ہے۔ بی ایس او آزاد

جمعہ جولائی 12 , 2024
شال بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان میں قابض فورسز کئی سالوں سے جبری گمشدگی کو بطور پالیسی استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو زندان کی نظر کر رہی ہیں اور جب پاکستان کی ان غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف بلوچستان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ